ایشیا کیلئے منڈیالا ماڈل موزوں ، یہ پرامن اور جمہوری راستہ ہے،مشاہد حسین سید

مشاہد حسین پہلے افریقی سیاسی جماعتوں کے اجلاس کیلئے  خصوصی طور پر مدعو کیے گئے تھے
 اکرا(آئی ا ین پی)سینئیر سیاستدان مشاہد حسین سید نے   امن اور مفاہمت کے منڈیلا ماڈل کو سراہتے ہوئے  کہا ہے کہ ایشیا  کیلئے منڈیالا ماڈل  موزوں ہے  کیونکہ یہ ایک پرامن اور جمہوری راستہ فراہم کرتا ہے۔ مشاہد حسین تاریخی اہمیت کے حامل پہلے افریقی سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب  کیلئے  خصوصی طور پر مدعو کیے گئے اور اولین ایشیائی رہنمائو ں کی صف میں شامل ہوگئے۔ یہ اجلاس گھانا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں 40 سے زائد  افریقی ممالک کے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ مشاہد حسین سید کو یہ دعوت ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی اے پی پی  ) کے شریک چیئرمین اور پاکستان کے افریقا پر مبنی پہلے تھنک ٹینک پائیدار (PAIDAR) کے صدر کی حیثیت سے دی گئی تھی۔گھانا کی حکومت کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے اس دورے کے دوران مشاہد حسین سید نے گھانا کی نائب صدر جین نانا، صدرِ گھانا کے چیف آف اسٹاف جولیئس دیبرا اور ایتھوپیا کے نائب وزیرِاعظم ابراہیم فراح سمیت دیگر رہنمائوں سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔