فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی برطانوی اخبار

کریپٹو اقدامات   سے امریکہ میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا‘تعلقات میں غیر متوقع بہتری ہوگئی: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

لندن (آئی این پی )برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز  کا کہنا ہے  کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے  کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی، مائیکل کوگلمین مین غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فائونڈیشن کے مطابق ، امریکہ اورپاکستان  کے تعلقات میں غیر متوقع بہتری اور نیا عروج دیکھنے کو ملا۔فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کریپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے  کاروبار کے اندرونی حلقوں میں جگہ بنائی۔ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان  کریپٹو کونسل کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے، کھربوں ڈالر مالیت کے پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل ہیں،