واشنگٹن(آئی این پی )افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب الحق کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔پاکستان افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا رہا ہے۔معروف امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاکستان کی بہترین آپریشنل حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کی مہم اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے