ایران میں ٹرمپ کی وینزویلا طرز حکمت عملی ناکام رہی: برطانوی اخبار

لندن(آئی این پی )برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ  ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ وینزویلا ماڈل حکمت عملی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔اخبار یک رپورٹ کے مطابق ایران میں مجتبی خامنائی کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر انتخاب نے واشنگٹن کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے تحت قیادت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی تھی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے مذہبی اور عسکری ادارے بدستور اقتدار پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں جس کے باعث بیرونی دبا کے ذریعے قیادت کی تبدیلی کا امکان محدود دکھائی دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضاپہلوی کی قیادت کی خواہش کو وائٹ ہاس نے زیادہ اہمیت نہیں دی اور ایران میں کسی امریکی حمایت یافتہ شخصیت کو اقتدار میں لانے کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں ہے۔