کوئٹہ (ویب ڈیسک):وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں کچھی کینال سمیت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبے کی ترقی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر اہم مشاورت ہوئی۔ احسن اقبال نے بلوچستان کی ترقی کو حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
وفاق و صوبے کے درمیان ہم آہنگی کا عزم
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی منصوبوں میں وفاقی تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود کی جانب مثبت پیش رفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ "وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔"ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل اور درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔