ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی ترقی، امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر صدر مملکت کو بریفنگ دی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔