بھارت کے ساتھ مقابلے کے لئے تیار ہیں: فاطمہ ثناء

پاکستان کا بھارت کے ساتھ مقابلہ 5ستمبر کو ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسی ہے اس دن جو اچھا کھیلتا ہے وہی پرفارم کرتا ہے
دبئی (سپورٹس ڈیسک)دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2026میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ 5 ستمبر کو ہوگا، اس حوالے سے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ مقابلہ 5ستمبر کو ہے اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو انجوائے کریں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسی ہے کہ اس دن جو اچھا کھیلتا ہے وہی پرفارم کرتا ہے، کوشش یہی ہوگی کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں۔قومی کپتان نے دی ہنڈریڈ لیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ دی ہنڈریڈ لیگ کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ تھا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے کافی اعزاز کی بات تھی اور کوشش یہی تھی کہ میں اس طرح وہاں پرفارم کروں کہ پاکستان کی اور لڑکیاں بھی وہاں جاکر کھیلیں۔