پولیس نے 12 سالہ ذہنی معذور بچی ڈھونڈ نکالی

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا12 سالہ ذہنی معذور بچی کے اغواء  کے خدشے پر درج مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بچی تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے پیر کالونی سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد اغواء￿  کا مقدمہ نمبر 1595/26 ولد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو بذریعہ وائرلیس موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔چوکی صوئے اصل پولیس نے تلاش کے دوران بچی کو سنٹرل پارک سے ٹریس کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی والدین کی غیر موجودگی میں گھر سے خود نکل گئی تھی۔بعد ازاں بچی، جس کی شناخت آئمہ دختر مقصود کے نام سے ہوئی، کو بحفاظت اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔ شہری مقصود نے پولیس کی بروقت کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ایس پی ماڈل ٹا ئون کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔