جگہ جگہ ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق اقبال ٹاون میں واصف سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,رنگ محل میں عمر سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں قیوم سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,ڈیفنس میں ارسلان سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں بشیر سے50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سبزہ زار اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاون لاری اڈا اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔