ٹریفک پولیس : پیپر لیس ڈاک کی ترسیل کا نظام شروع

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر میں E-FOAS سسٹم کے ذریعہ پیپر لیس ڈاک کی ترسیل کا نظام شروع کر دیا گیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز کو سی ٹی او آفس سے منسلک کر دیا گیا تاکہ پیپر لیس نظام کو مربوط بنایا جائے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں وقت کی بچت سب سے اہم ہے آئی ٹی کے استعمال سے آپ کم وقت میں زیادہ کام سر انجام دے سکتے ہیں اے آئی کے دور میں سمارٹ ورکنگ سے اہلیت میں اضافہ ممکن ہیتمام سٹاف کو آئی ٹی کے کورسز بھی کروائے جائیں گے تاکہ وہ آئی ٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں ڈاک کے ای سسٹم سے آسان ڈیش بورڈ تمام سٹاف کے لئے ڈاک کی ترسیل کو آسان بنائے گاسی ٹی او لاھور نے تمام سٹاف کو EFOAS سسٹم سے اگاہی کے لئے 3 دن کی ورکشاپ میں شمولیت کا حکم بھی دیا.