پاکستان نے بھی امریکہ کیلئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے بعد پاکستان بھی  عارضی طور پر امریکا کو ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر نیوالے 25ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔میڈیا   رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان پوسٹ نے بھی امریکا  کیلئے بک کی گئی ڈاک بھیجنا بند کر دی ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ نئی امریکی پالیسی کے تحت یہ ڈاک واپس کر دی جائے گی۔