نیب کا 29.8 لاکھ ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کروانا تاریخی امر ہے
سردار ایاز صادق نے 6.213 کھرب کی تاریخی ریکوری پر خراجِ تحسین پیش کیا
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قومی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیب کی 6.213 کھرب روپے کی تاریخی ریکوری پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد نیب کی عوام اور کاروبار دوست تنظیم میں تبدیلی قابلِ ستائش ہے