ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 13 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 13 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا، جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دی گئیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گلفام کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔