پنڈ دادن خان اور منڈی بہائولدین کی کبڈی ٹیموں کا ٹاکراآج ہوگا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پنڈ دادن خان اور منڈی بہائولدین کی کبڈی ٹیموں کے مابین میچ(آج) اتوار 20 ستمبر کو کوڑا گائوں میں ہو گا۔ اس میچ میں پنڈ دادن خان اور منڈی بہائولدین سے کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑی آمنے سامنے آئیں گے۔ علاقہ کے روایتی کھیل کبڈی کے اس شاندار میچ کا آغاز شام 4 بجے ہو گا۔