مائنز اینڈ منرلز بل صوبوں کے مفاد کے لئے ہے ، میں نہیں سمجھتا یہ بل مسترد ہوگا
78 سال میں کوئی صوبہ براہ راست کسی منصوبے میں کامیاب نہیں ہوا: وفاقی وزیر کا انٹرویو
اسلام آباد (آئی ا ین پی) وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا ہے کہ 78 سالہ تاریخ میں مجھے بتایا جائے کہ کس صوبے نے براہ راست کسی منصوبے میں کوئی کامیابی حاصل کی ہو، صوبوںکے لوکل معاملات پر ہم مداخلت نہیں کر رہے، مائنز اینڈ منرلز بل انہی کے مفاد کے لیے ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ یہ بل مسترد ہوگا کیوں کہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ دنیا میں ایک ڈیڑھ ماہ میں 15 سے 20 فیصد پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں، ہماری پیٹرولیم لیوی کی 70 روپے تک گنجائش تھی ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہم نے سب صوبوں کو ایک ساتھ وعدہ کیا ہوا ہے کہ ترقی کرنی ہے، بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے اور ذخائر سے مالا مال ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ 15 ارب دن میں 100 ارب روپے کا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔