جیل کے باہر سے گرفتار بانی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا

تینوں بہنوں‘ صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ، ملک احمد بھچر اور قاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا‘ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی رہنما ہماری تحویل میں نہیں علیمہ خان نورین خان اور عظمیٰ خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔قبل ازیں پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم سمیت صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ، ملک احمد بھچر اور قاسم نیازی کو حراست میں لیا تھاپولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، حراست میں لیے جانے سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی تھی۔