اڈیالہ جیل:عمران ،بشری ٰکی ملاقات، باہر بہنوں کا احتجاج

 جیل کانفرنس روم میں آدھے گھنٹے تک آنکھ کے علاج،اپیلوں دیگر امور پر گفتگو
علیمہ خانم اور دیگر بہنوں ،ر کارکنوں کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی،اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی،ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج ،عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا،دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور دیگر نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کار کنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر موجود رہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ، پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے اطراف تعینات کی گئی تھی ۔