صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی‘عمران خان سے رہنماؤں و اہل خانہ کی ملاقات روکنے پر کارکنوں کا احتجاج
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی تاہم خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا۔بعدازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنوں کو بھی چھوڑ دیا۔