پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے،دعا ہے صوبہ ہمیشہ ہنستا بستا رہے مریم نواز

پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے‘ کوئی بھی گانا سن لیںبھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں
 پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی  قیمت کم رہے، حکومت عوام کوریلیف کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے:   پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ک پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا  پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے، مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔مریم نواز نے نے کہا  مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے ہیں ، سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جارہی ہے، اب ملک کے حالات بہت بہتر ہورہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی  قیمت کم رہے، حکومت عوام کوریلیف فراہمی کے لئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب نے تین روزہ پنجابی کلچر ڈے کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ملکی فنکاروں اور اعلی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر الحمرا ہال میں لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔