کشمیری عوام سے خونی اور دل کا رشتہ ہے ،‘کشمیر کی ترقی صرف مسلم لیگ ن کے ویژن سے ممکن ہے، نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈنڈے نہیں، لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں: مریم نواز

خطے اور عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں مجھے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیں نوازشریف
مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بنے ہیں لیکن یہاں وہی سڑک ہے جو 30 سال پہلے بنی تھی، کوہالہ سے مظفر آباد کوئی ہائی وے کیوں نہیں بنی؟
ٓٓآزاد کشمیر میرا دوسرا گھر ہے‘مریم نواز کی جانب سے مظفر آباد کے لئے 10 گرین بسیں اگلے چند دنوں میں  پہنچ جائیں گی، الیکٹرک بسیں چند دنوں میں مظفر آباد کی سڑکوں پر چلیں گی:صدر ن لیگ
 جن کے اپنے صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے‘جب تک آزاد کشمیر کے ہر بچے کو مفت تعلیم نہیں ملے گی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے:مریم نواز کا انتخابی جلسہ سے خطاب
مظفرآباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے  انتخابات میں کامیابی ملی تو وزیراعظم شہباز شریف سے کہوں گا  مجھے وزیراعظم بنا دیں۔مظفرآباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے مظفر آباد سے پیار ہے، مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے بے پناہ پیار ہے، پاکستان میں موٹرویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز بنے ہیں لیکن یہاں وہی سڑک ہے جو 30 سال پہلے بنی تھی، کوہالہ سے مظفر آباد کوئی ہائی وے کیوں نہیں بنی۔ میں نے کبھی آ زاد کشمیر اور پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا یا اسلام آباد میں کبھی تفریق نہیں کی،  میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، میرے بزرگ کشمیر سے ہجرت کرکے آئے تھے، آئندہ یہاں مسلم لیگ (ن)کی حکومت آتی ہے تو انشااللہ یہاں کی تمام مشکلیں اور مسائل حل کرکے دم لیں گے اور اگر میں وزیراعظم نہ بن سکا تو اپنی یہاں کی قیادت کو کہتا ہوں کہ میں ہر تین مہینے بعد مظفر آباد اور راولاکوٹ اور دوسرے شہروں میں جائوں گا کہ منشور پر عمل ہوا کہ نہیں اور وزیراعظم کو ساتھ لے کر جائوں گا اور آزاد کشمیر کے چپے چپے میں جائوں گا۔پنجاب کی وزیراعلی کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے منصوبوں کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے مظفر آباد کے لیے 10 گرین بسیں اگلے چند دنوں میں یہاں پہنچ جائیں گی، الیکٹرک بسیں چند دنوں میں مظفر آباد کی سڑکوں میں چلیں گی، اسپتال یا موبائل کلینک بھی ہوں گے، یہاں 15 موبائل  ہسپتا ل آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  جن کے اپنے صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے، جن کے صوبوں میں وسائل کرپشن کی نظر ہوتے ہیں وہ آزاد کشمیر کو کیا وسائل دیں گے۔کچھ لوگ یہاں آکر تقریریں کر رہے ہیں، شکوے شکایت کر رہے ہیں، الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں احترام سے پوچھتی ہوں کہ آپ کس کی شکایت کر رہے ہیں؟ یہاں حکومت آپ کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  کہا کہ جن لوگوں نے آپ کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمائے ہیں وہ آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز اور نواز شریف آپ کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں ، صرف وعدے کرنے نہیں آئی، دو سال کی پنجاب حکومت کی کارکردگی لے کر آئی ہوں، ووٹ مانگنے نہیں آئے لیکن اگر آپ نے ن لیگ کو منتخب کیا تو وعدہ ہے آزاد کشمیر کی قسمت بدل جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں ن لیگ کی حکومت ہے وہاں کے حالات اور دیگر جگہوں کی حالات دیکھ لیں، حالات میں یہ فرق کیوں ہے، یہ فرق نواز شریف اور ن لیگ ہے۔ پنجاب کے چپے چپے پر ترقی ہے، تین سو نواز شریف  سکول بن رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جب تک آزاد کشمیر کے ہر بچے کو مفت تعلیم نہیں ملے گی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اب آپ کو  ہسپتا ل نہیں جانا پڑے گا، اسپتال پہیوں پر چل کر آپ کے پاس آئے گا