پاکستان اور بنگلہ دیش کے15سال بعد مذاکرات شروع ہو گئے

ڈھاکہ(آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 برس کے وقفے کے بعد خارجہ سیکرٹریز کی سطح پر مشاورت کا چھٹا دورہوا۔پاکستانی وفدکی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت محمد جاشم الدین نے کی۔ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط، زراعت، ماحولیات اور تعلیم  کے شعبے میں تعاون پر غورکیاگیا۔پاک بنگلہ دیش وفود کا خوشگوار ماحول میں تعمیری اور مستقبل پر مبنی بین تبادلہ خیال ہوا۔مشاورتی دور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلو زیر بحث آئے۔ثقافتی تبادلے، دفاعی تعلقات اور عوامی سطح پر رابطے ِ مشاورتی دور کا حصہ تھے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  فریقین نے تعاون کے نئے شعبوں کا بھی جائزہ لیا، خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے مشیر برائے امورِ خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔