پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش سے شکست

 لاہور(نیٹ نیوز)سیریز کا تیسرا اور ا?خری ٹی 20 میچ جمعرات 24 جولائی کو اسی گراو?نڈ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی کارکردگی دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ بنگال ٹائیگرز سیریز جیتنے کے بعد کہیں شاہینوں کو وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار نہ کر دیں۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم گزشتہ سال پاکستان کو اس کے میدانوں میں ہی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر کے جا چکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رواں ٹی 20 سیریز سے قبل 5 باہمی سیریز اور ایک نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹرائینگولر سیریز کھیلی گئی اور تمام سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ا?ج کے میچ تک مجموعی طور پر 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے ہیں۔ ان میں پاکستان نے 19 جب کہ بنگلہ دیش نے 6 میچز جیتے ہیں۔