لاہور(نیٹ نیوز)دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے بابر اعظم اور شاہین شاہ بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ بنگلہ دیش جا رہی ہے۔ گزشتہ روز دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔مذکورہ دورے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ تربیتی کیمپ میں اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 5 مزید کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔