چیمپئنز ٹرافی پاکستان ان یا آئوٹ ،آج فیصلہ
نیوزی لینڈ نے آج بنگلہ دیش کو شکست دیدی تو پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی امید ختم ہو جائے گی ،ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنیوالی قومی ٹیم 241رنز پرڈھیر،سعودشکیل کی ففٹی بھارت نے ہدف حاصل کرکے سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی ،ویرات کوہلی پلیئر آف دی میچ
لاہور ،دبئی (کرائم رپورٹر ،سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ان یا آئوٹ،24 گھنٹے میں فیصلہ ہو جائے گا ، آج اگر نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا تو پاکستان کا سفرتمام ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سیمی فائنل تک دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کی رسائی بظاہر مشکل ہوگئی مگر امکان اب بھی باقی ہے۔پاکستان کی ایونٹ کے 2 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر سے جڑگئیں۔میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے لگاتار شکست کے باوجود پاکستان تکنیکی طور پر ٹورنامنٹ سے آئوٹ نہیں ہوا۔پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر برقرار رکھنے کیلیے نیوزی لینڈ کا دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔پاکستان کو راولپنڈی میں 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ بھی بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں کل 24 فروری کو راولپنڈی میں مقابلہ کریں گی۔ اگر نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا یا میچ واش آؤٹ ہوا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری کو بنگلادیش اور پاکستان میں مقابلہ ہے۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔ آج نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا مقابلہ پاکستانی فینز کیلئِے اہم ہوگا، اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم آفیشلی اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر بنگلا دیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امیدیں بظاہر کم ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی اس وقت ناممکن نہیں جب تک اس کے ہونے کا امکان مکمل طور پر رد نہیں ہوجاتا اور پاکستانی ٹیم کیلئے امکان اب بھی موجود ہے۔قبل ازیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دو سری شکست کے بعد پاکستان کی امیدیں اب اگر مگر سے جڑ گئی ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے چیمپئنز ٹرافی کے 5ویں میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااورپاکستان کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہردیک پانڈیا کی گیند پروکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے،امام الحق 10 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان 46 اورسعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38 اور حارث رئوف نے 8 رنز بنائے۔کلدیپ یادیو نے 3اورہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما 20رنزبناسکے ، جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا،شبمن گل 46 رنز بنا کر ابرارکی گیندپربولڈ ہوگئے۔شریاس ایئر 56 رنز بناکر خوشدل کی گیند پرکیچ دے بیٹھے ،ہردیک پانڈیا 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ویرات کوہلی وکٹ پر جمے رہے اور ون ڈے کیریئر کی 51 ویں سنچری سکور کی، انہوں نے 111 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں جوتقریباناممکن لگتاہے تاہم اس کیلئے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا مقابلہ پاکستانی فینز کیلئے اہم ہوگا، اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آئوٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر بنگلہ دیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی، بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ مایوس ہیں اورغم وغصے کا اظہارکررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ننھی مداح کا کہناتھاکہ مجھے لگتا تھا کہ آج پاکستان جیتے گا، میں گھر سے خوش ہوکرسٹیڈیم آئی تھی، مگر انہوں نے مایوس کیا،ایک اور مداح کا کہناتھاکہ پانچ چھ اوور کے بعد ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہار مقدرہے۔ایک خاتون نے کہا کہ ان سب کو ٹیم سے نکالیں اور کہیں کہ پہلے جا کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو، اور پھر بالکل نئی ٹیم بنائیں۔