پاکستان سے واپس جانیوالے مہاجرین سے افغانستان کو خطرہ ہے: زلمے خلیل زاد کی ہرزہ سرائی

  کابل(آئی این پی )افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ہرزہ سرائی   کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  پاکستان افغان مہاجرین کی ملک بدری کی آڑ میں افغانستان میں دہشتگردی پھیلا سکتا ہے۔خلیل زاد نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، باخبر افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ افغان مہاجرین کی بے دخلی کو داعش دہشت گردوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ مجھے بھی اس پر تشویش ہے پاکستان سے واپس جانیوالے افغان مہاجرین سے افغانستان کو خطرہ ہے