پیکو روڈ سروس لائن پر دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پیکو روڈ سروس لائن پر دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پیکو روڈ سروس لائن پر واقع ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دکان میں آگ لگنے سے قبل زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے فوری بعد دکان سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ بلند شعلوں کے باعث قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر تاحال فائر بریگیڈ یا ریسکیو ٹیم موجود نہیں تھی، جس کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔عینی شاہدین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے اقدامات کریں اور شہریوں و قریبی املاک کو محفوظ بنایا جائے۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، جبکہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔ واقعے کی مزید تفصیلات ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔