لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن میں روئی کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن میں روئی کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن، وحدت روڈ پر روئی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے باعث ہونے والے مالی نقصان اور آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔