ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

بارش کے باعث میچ کو 11، 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تھائی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ نناپت کونچراؤنکائی نے 49 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ ہدف 10.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان فاطمہ ثنا نے 21، گل فیروزہ نے 16 جبکہ طوبیٰ حسن نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔یوں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ کے اگلے مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔