ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں، تھائی لینڈ ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 84 رنز ہی بنا سکی۔ اس مقابلے میں، چنیدا 25 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ میں شاندار نصف سنچری بنانے پر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ، پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنا ایشیا کپ کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔