بچوں کے خلاف جنسی جرائم 2 ملزمان گرفتار،مقدمات درج

لاہور(کرائم  رپورٹر)بچوں کے خلاف جنسی جرائم، لاہور پولیس نے بچوں سے متعلق دو مختلف واقعات میں 2 ملزمان گرفتار کر لیے  ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سبزہ زار پولیس نے 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم وسیم جبکہ ملت پارک پولیس نے 11 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کے الزام میں علی احمد کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمات درج کر لیے ان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کی سرگرمیوں اور معمولات پر نظر رکھیں، کسی بھی غیر معمولی بات کو نظرانداز نہ کریں پولیس کی خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے