خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون سے زیادتی کے ملزم جان گل کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح نشتر کالونی پولیس نے بدفعلی کے ملزم گلفام کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ریس کورس پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا اورشیرا کوٹ پولیس نے کم سن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم یعقوب گرفتار کر لیا۔