مقدمات میں کینٹ ڈویڑن 96 کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا، صدر ڈویڑن کا دوسرا نمبر
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں رواں سال جنسی جرائم کے واقعات تشویشناک سطح پر برقرار رہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 739 مقدمات درج کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بدفعلی کے 386، زنا بالجبر کے 329 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 24 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ بدفعلی کے مقدمات میں کینٹ ڈویڑن 96 کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ صدر ڈویڑن میں81، سٹی اور ماڈل ٹا ئون ڈویڑن میں 62، 62، اقبال ٹا ئون میں61 اور سول لائنز ڈویڑن میں24 مقدمات درج کیے گئے۔