خرم، تحسین، نواز ریکارڈ یافتہ، 11 تھانوں کو مطلوب تھے ایس پی اخلاق
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں 2 پولیس ملازمین کے ساتھ سٹی ہومزمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 رکنی گروہ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے 25 اگست کو سرائچ گاوں سٹی ہومز کے قریب پولیس ملازمین کو روکاملزمان گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل، 4 موبائل چھین کر فرار ہو گئیکنسٹیبل سلیم ساتھی کنسٹیبل نوید کے ساتھ ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھاملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیاملزمان چوری ڈکیتی سمیت 61 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان خرم، تحسین، نواز لیسٹڈ ریکارڈ یافتہ اور لاہور کے 11 تھانوں کو مطلوب تھے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج ذوالفقار علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی