41 سکول سربراہان کیخلاف گھیرا تنگ

نہم جماعت کے لاہور بورڈ کے خراب نتائج پر  41 سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کیلئے طلب کرلیا گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر) نہم جماعت کے لاہور بورڈ کے خراب نتائج پر 20 فیصد سے کم کامیابی کی شرح والے 41 سرکاری سکولوں کے سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کیلئے طلب کرلیا گیا۔حکام کے مطابق انکوائری کے دوران تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ الگ رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذاتی شنوائی مکمل ہونے کے بعد سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف ضابطے کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے گی۔طلب کیے گئے سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹر مغلپورہ، پاجیاں، رنگ محل، گووند رائیونڈ، شاہ پور کانجراں، کرباٹ، اعوان ڈھائی والا، برکی اور راوی روڈ شامل ہیں۔اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون، جامن کینٹ، چاچو والی لاہور کینٹ، مراکہ کوارٹر، چاہ میراں، مومن پورہ، چونگ خورد، لدھکے اوچے اور بلال گنج بھی فہرست میں شامل ہیں۔دیگر سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول جلو سٹیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیئر پنڈ شامل ہیں، جن کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔