سکول سربراہان کی سنی گئی‘ ہیڈ ٹیچر الائونس بڑھانے پر غور

الائونس بڑھانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ سے تجاویز مانگ لیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) بیس سال بعد سکول سربراہان کی سنی گئی،پرائمری،مڈل ،ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کا ہیڈ ٹیچر الائونس 500روپے سے بڑھا کر 7500 روپے ماہانہ کرنے پر غور،الائونس بڑھانے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ سے تجاویز مانگ لیں۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے الائونس دینے کا طریقہ کار واضح کرنے کے لئے اساتذہ سے تجاویز مانگ لیں۔پرائمری اور مڈل سکول ہیڈز کو 5000روپے ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔ہائی اور ہائرسکینڈری کے سکول سربراہان کو 7500روپے ماہانہ الائونس ملے گا۔سکول سربراہان کی تعیناتی ٹیسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ہر سال سکول کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔