سی سی ڈی کوتوالی پولیس ڈاکو آصف کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی،ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف پولیس مقابلوں کے دوران ایک زیرحراست مارا گیا اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ساتھی فرار ہو گئے زرائع کے مطابق سی سی ڈی کوتوالی پولیس آصف نامی ڈاکو کو نشاندہی کے لیے راوی روڈ کے علاقے میں لے کر جارہی تھی جہاں اس نے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی دونوں طرف کراس فائرنگ سے ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا ڈاکو متعدد ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا دوسرا پولیس مبینہ مقابلہ ریس کورس کے علاقے بستی سیدن شاہ ریلوے لائن کے قریب ہوا جہاں پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر ریس کورس پولیس نے بھی حفاظت خود احتیاری کے تحت فائر کیے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت جاوید اقبال سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی جو شاپ رابری چوری و راہزنی کے 100 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے فرار ڈاکووں کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں