کمسن فاطمہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی ، ماں کی درخواست پر مقدمہ ،ملزم عدنان رشید گرفتار
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چک منڈاہر میں گھریلو ناچاقی کے باعث باپ نے 3 سالہ بیٹی کو ز مین پر پٹخ کر قتل کر دیا، ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ، پولیس نے مقتولہ فاطمہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی لوہاراں میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 11 ستمبر کو گھریلو ناچاقی اور گالی گلوچ چل رہی تھی جس سے منع کرنے پر ملزم عدنان رشید نے طیش میں آ کر بیٹی فاطمہ کو ٹانگوں سے پکڑا اور فرش پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، فوری طور پر تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز دورانِ علاج دم توڑ گئی۔ ڈی پی او کے نوٹس پر پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔