1567ارب روپے لیوی جمع کرکے 25 ارب ریلیف دیا جارہاہے، پٹرولیم لیوی کا حاتمہ چاہیے خیرات نہیں، حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے
لاک ڈائو ن کی تجویز مسترد، حکومت پٹرولیم لیوی ختم کرکے مسئلہ حل کرے، قوم عذاب میں مبتلا ، معیشت تباہ ہو رہی ہے:پریس کانفرنس
کراچی(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو مذاکرات ختم کردیں گے اور پھر فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، اسلام آباد مارچ کے بعد حکومت کو ہماری جدوجہد کا اندازہ ہوگیا ہے‘انہوں نے حکومت کی لاک ڈائون کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا لاک ڈائو ن کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرکے مسئلہ حل کیا جائے، پٹرولیم لیوی کا حاتمہ چاہیے خیرات نہیں، حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے، قوم عذاب میں مبتلا ہے اور معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا حکومت سے مذاکرات کا ایک اور دور ہوراہے ،حکومت پٹرولیم لیوی ختم کرنے پر رقم کہاں سے آئے گی، اس کا سوال کرتی ہے، ہم حکومت کو بار بار بتا چکے ہیں کہ رقم کہاں سے پوری کی جاسکتی ہے، لیکن حکومت کے پاس ہمارے موقف کے جواب میں کوئی دلیل نہیں۔ حکومت نے عوام کو لائنوں میں لگانے کا نظام بنا دیا ہے، 1567 ارب روپے لیوی جمع کرکے 25 ارب روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے، پٹرولیم لیوی کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ ختم کیا جائے۔