پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہاہے:مریم نواز

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے  اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے -ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے اوزون کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں۔ اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے - ماحولیاتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہی نہیں عبادت بھی ہے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ پنجاب میں گرین فیوچر کے لئے جامع ماحولیاتی پالیسی نافذ کی گئی- پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین پنجاب کے وژن پر عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ پنجاب سرسبز و شاداب مستقبل کی طرف بڑھ رہاہے -محفوظ ماحولیاتی مستقبل کا سفر اب نہیں رکے گا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ عوام بالخصوص نوجوان ماحول دوست طرز معاشرت اپنا کر اوزون کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کریں -