چین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی

چین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی

چین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بڑھانے پر سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ہر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو شہریوں کو نقصان پہنچائے یا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کارروائیاں کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد کی گئی ہیں۔چینی ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔