اقوام متحدہ کی شدید تنبیہ، غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی حملے شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزی

اقوام متحدہ کی شدید تنبیہ، غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی حملے شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزی

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی سخت مذمت کی ہے۔

 اقوام متحدہ نے اسے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، 27 مئی سے 31 مئی کے درمیان رفح اور نیٹزاریم کاریڈور کے قریب امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو عسکری رنگ دینا غیر قانونی ہے اور اس سے عام شہریوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ خوراک اور طبی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، یا عوامی زندگی بچانے والی سہولتوں تک رسائی روکنا نہ صرف جنگی جرم ہے بلکہ نسل کشی جیسے سنگین بین الاقوامی جرائم کے زمرے میں بھی آتا ہے۔اقوام متحدہ کی یہ تنبیہ عالمی برادری کے لیے ایک انتباہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری روکنا ضروری ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔