ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر سوال اٹھا دیا۔
بھگونت مان سنگھ کا کہنا تھا کہ کھیل کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، "ہاتھ نہیں ملایا تو کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ پاکستان کے ساتھ میچ کھیلے ہیں، کیچ بھی پکڑے ہیں، کیا ایسے کہنا چاہئے تھا کہ ہم نے گیند کو ہاتھ نہیں لگانا کیونکہ اس پر پاکستان کا بلا لگا ہے؟"
انہوں نے مزید کہا کہ "سرداروں سے کیا قصور ہو گیا کہ انہیں پاکستان عبادت کے لیے نہیں جانے دیتے؟ اگر کھلاڑی پاکستان کے ساتھ میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتارپور جانے کی اجازت دینے میں کیا حرج ہے؟"