ہری پور میں شیر کا حملہ، شہری جاں بحق، علاقے میں خوف

شیر جنگل سے نکل کر آبادی میں جاگھسا‘ حملہ کرکے  نوجوان کو مار ڈالا،  شور مچانے پر بھاگ گیا
ہری پور(آئی این  پی) پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر کے حملے میں شہری جاں بحق ہوگیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر جنگل سے نکل کر نگری پائیں میں پہنچ گیا جہاں اس نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو مار ڈالا۔علاقہ مکین شیر کے حملے کی اطلاعات پر پہنچے اور ان کے شور مچانے پر شیر دوبارہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔امدادی ذرائع کے مطابق ہلاک ہوئے نوجوان کا نام نبیل ہے جب کہ محکمہ وائلڈ لائف تاحال واقعے سے بے خبر ہے اور اس کی طرف سے شیر کو پکڑنے  کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی