عرس پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنانیکا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)چہلم حضرت امام حسین ؑ اور حضرت داتا علی ہجویریؒ (داتا گنج بخشٓ) کے سالانہ عرس کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر صوبہ بھر میں 730 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 420 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔ ان تقریبات کی سکیورٹی کے لیے لاہور سمیت پورے پنجاب میں 42 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔