سُوئی ناردرن گیس: نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں ترجیحی بنیاد پر منظور کی جائیں گی

سُوئی ناردرن گیس: نئے گھریلو کنکشن کی درخواستیں ترجیحی بنیاد پر منظور کی جائیں گی

اسلام آباد: ایس ایس جی سی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے پہلے سے دی گئی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔

حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن کی 39 ہزار درخواستیں پہلے سے موجود ہیں، اور پہلے سال 3 لاکھ جبکہ دوسرے سال 6 لاکھ نئے کنکشنز دیے جائیں گے۔حکام نے بتایا کہ نئی درخواستیں نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد وصول کی جائیں گی، اور نئے صارفین کو اوگرا سے منظور شدہ آر ایل این جی معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے۔

نئی درخواست کی فیس:

سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے
10 مرلے تک گھر کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے
10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے
درخواست دینے کا طریقہ کار:
گھریلو صارفین درخواست فارم اپنے قریبی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ فارم بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کیا جائے گا اور نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔

ضروری دستاویزات:

قومی شناختی کارڈ کی کاپی
جائیداد کی ملکیت کا ثبوت
ہمسایہ جائیداد کا گیس بل
فارم اور مطلوبہ کاغذات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی تاکہ تکنیکی امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ منظوری کی صورت میں درخواست دہندہ کو ’پروپوزل لیٹر‘ یا ’ڈیمانڈ نوٹس‘ جاری کیا جائے گا، جس میں انسٹالیشن کے رہنما اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست شامل ہوگی۔حکام نے کہا کہ یہ نیا اور آسان طریقہ کار صارفین کو کم قیمت پر قدرتی گیس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ایس این جی پی ایل کی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔