پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
اب یہ مقدمہ اور 9 مئی کے دیگر کیسز انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں سنے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔دیگر ملزمان بھی اب اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
وکیل فیصل ملک کا ردِعمل
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا:آج 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت تھی۔جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔عدالت نے بتایا کہ ایک نیا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، جس کے تحت کیس دوبارہ اے ٹی سی راولپنڈی منتقل ہو رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔فیصل ملک نے مزید کہا کہ ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، اور ہم پنجاب حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔