جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنج

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست سلمان اکرم راجہ اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس نے دائر کی، جسے آئینی پٹیشن کے طور پر ڈائری نمبر دے دیا گیا ہے، اور سماعت کا امکان کل جمعرات 25 ستمبر کو ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 10A کے تحت ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا قانونی حق حاصل ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ:ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ویڈیو لنک ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے۔عمران خان کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔پٹیشن کے فیصلہ تک حکم امتناع جاری رکھا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت فی الوقت ویڈیو لنک یا واٹس ایپ کال کے ذریعے سماعت کر رہی ہے، جبکہ فیئر ٹرائل کے لیے وکلاء کی قانونی مشاورت ضروری ہے۔ اس لیے درخواست میں ویڈیو لنک اور واٹس ایپ کال پر مبنی ٹرائل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اس درخواست پر اعتراض لگایا گیا تھا، جس کے بعد وکلاء نے آج دوبارہ درخواست دائر کی ہے۔