انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کردی

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کردی

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی، جس میں کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران اہم پیش رفت:
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔آج عدالت نے 8 گواہوں کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کیے۔سماعت کے دوران 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔
درخواست کا پس منظر:
عمران خان کی قانونی ٹیم نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ویڈیو لنک ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے آنے تک ٹرائل روکا جائے۔