جھانوی کپور نے شوہر میں مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا ضروری قرار دے دیا

جھانوی کپور نے شوہر میں مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا ضروری قرار دے دیا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے حال ہی میں شوہر کی خصوصیات پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یہ گفتگو فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریب رونمائی کے دوران ہوئی۔جھانوی نے کہا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں چاہتی ہیں کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہو۔شوہر کی آمدنی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، “کچھ بھی چلے گا۔”شادی کے حوالے سے جھانوی نے بتایا کہ اس وقت ان کی توجہ صرف فلمی کیریئر پر ہے اور شادی کے بارے میں ابھی کوئی ارادہ نہیں۔مزاحیہ لمحے میں، رپورٹر نے پوچھا کہ جھانوی کو کون پرپوز کرے گا؟ جس پر ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فلم کے دوسرے اداکار روہت سراف کا نام تجویز کیا، اور روہت نے ہنستے ہوئے کہا، “میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔”

یہ بات دلچسپ اس لیے بنی کیونکہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، تاہم دونوں نے ابھی رابطے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ جھانوی کپور کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔