لاہور: بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی موٹرسائیکلیں نیلام کی جائیں گی

لاہور: بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی موٹرسائیکلیں نیلام کی جائیں گی

لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نیلام کی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر عطاء روحید کے مطابق، 129 موٹرسائیکلیں ایسی پکڑی گئیں جن پر جرمانے ان کی مالیت سے زیادہ ہیں۔ہر مالک پر کم از کم 1 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ واجب الادا ہے۔موٹرسائیکلوں کی نیلامی کے لیے سیف سٹیز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے اور جلد نیلامی کا عمل شروع کیا جائے گا۔شہریوں کو ای-چالانز پر اعتراض ہونے کی صورت میں ٹریفک پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وارڈن ایپ کی اپگریڈیشن کے بعد وصولیوں میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور نیلامی کے لیے مالکان کو فون کے ذریعے آگاہ بھی کیا جا رہا ہے۔